چاغی (الفجرآن لائن) ماشکیل کے دو نوجوان شدید گرمی اور پیاس کے باعث جاں بحق تفصیلات کے مطابق پاک ایران سرحدی شہر ماشکیل سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان شدید گرمی اور پیاس کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔
ذرائع کے مطابق منظور احمد اور وسیم سیاہ پاد دمگ کے قریب سفر کے دوران اس وقت مشکلات کا شکار ہوگئے جب ان کی گاڑی خراب ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق دونوں نوجوان پانی کی تلاش میں نکلے تاہم راستہ بھٹک گئے، جس کے نتیجے میں شدید گرمی اور پیاس نے ان کی جان لے لی۔
مرحومین کی میتیں آبائی علاقے منتقل کی گئیں جہاں انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ تدفین کے موقع پر فضا سوگوار رہی اور ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔ اہل علاقہ نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا –
