ا
ٓاسلام آباد (الفجرآن لائن)اعلی عدلیہ میں ججز کی تعیناتیوں کے بارے میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اگلے ہفتے 11 جون کو طلب کرلیا گیا، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں جوڈیشل کمیشن رولز کی منظوری کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں پانچ رکنی رولز میکنگ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جو رولز کی تشکیل سے متعلق اپنی تجاویز مرتب کر چکی ہے۔ رولز میں ججز کے امیدواروں کے انٹرویوز کیلئے کمیٹی کی تشکیل دینے کی تجویز بھی شامل ہے۔جوڈیشل کمیشن رولز کی منظوری کے بعد ہائیکورٹس میں ججز کی تعیناتی کا عمل شروع ہوگا۔
