قلعہ عبداللہ(الفجرآن لائن)قلعہ عبداللہ کے علاقے جنگل پیر علیزئی میں پولیس اسنیپ چیکنگ پکٹ پر موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دونوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔
حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کرکے سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔ زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
