مظفر ( الفجرآن لائن) گزشتہ روز مظفرآباد میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہو گیاحادثے میں شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کی نماز ِ جنازہ مظفر آباد میں ادا کر دی گئی۔
شہداء کی نمازِ جنازہ میں قائم مقام صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر، کور کمانڈر راولپنڈی، اعلی سول و عسکری حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی۔ شرکاء نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔شہداء کے جسدِ خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دئیے گئے جہاں انھیں مکمل فوج اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا
