
راولاکوٹ( آصف اشرف) مشہور زمانہ قتل بلال صدیق کیس میں ملزم حسام محمود کو سزائے موت سنا دی گئی دس ستمبر 2021کو گرلز کالج کھڑک کے قریب نماز فجر کی ادائیگی کے جاتے ہوئے بلال صدیق کو قتل کر دیا گیا تھا جس میں حسام محمود کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا تھا
میعار شہادت کے تناظر میں ایڈیشنل سیشن جج اکرام ملک اور ایڈیشنل ضلع قاضی کرامت بخاری نے فیصلہ سناتے حسام محمود ولد عارف سکنہ کھڑک کو سزائے موت اور تین سال قید بیس ہزار جرمانہ کے ساتھ دس لاکھ روپیہ ادائیگی کی سزا سنائی دس لاکھ روپیہ ادا نہ کرنے کی صورت چھ ماہ مزید قید مشقت دی جائے گی ملزم کو تمام سزائیں ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ میں بھگتنی ہوں گی
بلال صدیق کے ورثاء کی طرف سے خالد محمود ایڈووکیٹ نے پیروی کی