
کراچی (الفجرآن لائن)ایف آئی اے سٹیٹ بینک سرکل نے کرنسی کی غیر قانونی خریدوفروخت میں ملوث بینک منیجر گرفتار کرلیا۔ تفصیلا ت کے مطابق ایف آئی ا ے سٹیٹ بینک سرکل نے ویسٹ ورف روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے کرنسی کی غیر قانونی خریدوفروخت میں ملوث بینک منیجر کو گرفتار کرلیا ۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے 10ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے ، ملزم کیخلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔