
کیس میں نہ کی گئی استدعا پر بھی فیصلہ آگیا، چند دنوں میں اپوزیشن کے مزید ٹکڑے ہو جائینگے، سنبھالنامشکل ہوگا، بیان
اسلام آباد (الفجرآن لائن) سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ فیصلے کو پی ٹی آئی کیلئے نقصاندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیس میں نہ کی گئی استدعا پر بھی فیصلہ آگیا، چند دنوں میں اپوزیشن کے مزید ٹکڑے ہو جائینگے، سنبھالنامشکل ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق مخصوص نشستوں بارے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آئین وقانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے تاہم میرے خیال میں آئین کو دوبارہ لکھا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا نقصان پی ٹی آئی کو ہوگا،پارٹی مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگی،چند دنوں میں اپوزیشن کے مزید ٹکڑے ہوجائیں گے کہ انہیں سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس کیس میں جو استدعا کی ہی نہیں گئی اس پر بھی فیصلہ آ گیا ہے۔