
راولپنڈی (الفجرآن لائن) راولپنڈی میں گھریلو جھگڑے پر باپ نے دو بیٹیوں کو قتل، اہلیہ و راہگیر کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ آرائے بازار کے علاقے نورانی محلہ میں گھریلو جھگڑے کے دوران سرکاری ملازم عثمان نے تیز دھار آلے سے بیوی، بچوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو بچیاں 10 سالہ انوش اور 4 سالہ لاریب موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ مقتولین کی والدہ شدید زخمی ہوگئی، عثمان کی اہلیہ بچنے کیلئے گھر باہر نکلی تواسے شوہر سے بچانے کیلئے راستے میں آنیوالا راہگیر بھی زخمی ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حملہ آور کو گرفتار کر کے جاں بحق بچیوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔