
راولپنڈی (الفجرآن لائن) عدالت نے غیر قانونی تعمیرات کیس میں عدم حاضری پر شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق سول عدالت راولپنڈی میں سول جج ڈاکٹر محمد ممتاز ہنجرا نے پی ٹی آئی کے معطل رکن شیر افضل مروت کیخلاف تھانہ نصیر آباد میں آر ڈی اے کی جانب سے دائر غیر قانونی تعمیرات کیس پر سماعت کی۔ دوران سماعت شیر افضل مروت خود پیش ہوئے نہ ہی ان کی جانب سے کوئی کونسل عدالت کے روبرو حاضر ہوا جس پر عدالت نے شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔