
گڈانی(الفجرآن لائن) گرمی کی شدت میں گڈانی ساحل سمندر میں نہاتے ہوئے دس افراد سمندر کی بے رحم لہروں کی نذر ہوگئے۔جنہیں مقامی لائف گارڈز و علاقائی لوگوں نے بچانے کوشش کی جن میں سات کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔
دو کی نعشیں نکال لی گئیں ہیں۔ ایک شخص کی تاحال تلاش جاری ہے
اس صورتحال میں پولیس نے لاشوں کو ضروری کاروائی کے لیے آر ایچ سی شیخ آباد منتقل کر دیا۔
بعد ازاں نعشوں کو ورثہ کے حوالے کیا جائے گا۔