
اسلام آباد (الفجرآن لائن) مخصوص نشستوں پر حلف لینے اٹھانے والے اراکین نے ذاتی طور پر سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کرلیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیاسی جماعتوں کے حکم پر پارلیمنٹ میں مخصوص نشستوں پر حلف لینے والے اراکین نے ذاتی طور پر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ممبران الگ الگ دائر پٹیشنز میں موقف اپنائیں گے کہ انہیں سنے بغیر فیصلہ دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق رٹ پٹیشن کے مندرجات پر مشاورت مکمل کرلی گئی ہے جو اگلے ہفتے سپریم کورٹ میں دائر کئے جانے کا امکان ہے۔