اسلام آباد (الفجرآن لائن) پی ٹی آئی نے 38آزاد اراکین قومی اسمبلی کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق مخصوص نشستوں بارے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی نے 38آزاد اراکین قومی اسمبلی کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی۔
ذرائع کے مطابق جمع کرائی گئی فہرست کیساتھ اضافی دستاویز بھی منسلک کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق 3آزاد ارکان اسمبلی صاحبزادہ محبوب سلطان، مبین عارف اور ریاض فتیانہ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے تاحال بیان حلفی نہیں کرا سکے ۔
