
پنجگور (الفجرآن لائن) پنجگور میں پولیس نے آپریشن کے دوران 5 مغوی بازیاب کرا کے 2 اغواء کاروں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور میں سٹی پولیس نے آپریشن کے دوران 11 روز قبل اغواء برائے تاوان کی غرض سے اغواء کئے گئے 5مغوی بازیاب کرا کے دو اغواء کاروں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بازیاب کرائے گئے مغویوں میں کاشف، محمدساجد، علی ،عابدشاہ اور بابرشامل ہیں۔پولیس کے مطابق اغواء کاروں کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔