
پشاور (الفجرآن لائن)پشاور میں زہریلی چیز کھانے سے نوبیاہتا دلہن جاں بحق، دلہے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل پشاور کے علاقے سربند میں زہریلی چیز کھانے کے نتیجے میں دلہن جاں بحق ہوگئی جبکہ دلہے کوتشویشناک حالت میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔ پولیس کے مطابق ایک روز قبل ہی افغانستان سے تعلق رکھنے والے جوڑے کی شادی ہوئی تھی ۔