
لاہور (الفجرآن لائن) پولیس نے سٹیج اداکار طاہر انجم پر تشدد کے مقدمے میں پی ٹی آئی کارکن انیلہ ریاض کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے اداکار طاہر انجم کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ان پر تشدد میں ملوث پی ٹی آئی کارکن انیلہ ریاض کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں انیلہ ریاض اور نامعلوم ساتھیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں اسٹیج اداکار طاہر انجم نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے باہر پی ٹی آئی بھوک ہڑتالی کیمپ کے سامنے گزررہا تھا کہ انیلہ انجم ساتھیوں کے ہمراہ گاڑی کے قریب آئی ،زبردستی دروازہ کھول کر مجھ پر حملہ کیا، اس دوران گالم گلوچ کی گئی اور کپڑے بھی پھاڑ دیئے گئے ۔پولیس نے واقعے میں ملوث دیگرافراد کی شناخت و گرفتاری کیلئے تفتیش شروع کردی ہے۔