
حیدرآباد(الفجرآن لائن) ایم نائن موٹر وے پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم سے 3افراد جاں بحق ،10زخی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق حیدر آباد ایم نائن موٹروے پر لونی کوٹ کے مقام پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ 10سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اورجاں بحق افراد و زخمیوں کو نوری آبادی ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق حادثہ کوچ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا، حادثے کے بعد ٹرالر روڈ پر الٹنے سے ٹریفک کئی گھنٹے تک بلاک رہی۔