
راولپنڈی (الفجرآن لائن) سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران داعش کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد گرفتار کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں فیصل آباد، جہلم اور چکوال میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران داعش کمانڈر سمیت 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں عبدالوہاب، سیف اللہ اور خرم عباس شامل ہیں جن کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد ،3ڈیٹونیٹر، 2آئی ای ڈی بم، اسلحہ، گولیاں، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔