
اسلام آباد (الفجرآن لائن) اسلام آباد پولیس نے گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کو زخمی کرنے پر سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق زیرو پوائنٹ کے قریب علی وزیر کی گاڑی سے ٹکرا کر موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا تھا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا ،علی وزیر کے کزن نے تصدیق کی ہے پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے۔