
لاہور (الفجر آن لائن) سموگ کے باعث 19 لاکھ سے زائد افراد بیمار ہو کر ہسپتال پہنچ گئے۔ محکمہ صحت پنجاب کی رپورٹ کے مطابق سموگ کے باعث شہری سانس، دمے، دل کے امراض اور فالج میں مبتلا ہو رہے ہیں،اکتوبر میں صوبے میں سموگ کے باعث 19لاکھ 34ہزار 30 افراد سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو کر ہسپتال پہنچے۔رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں دمے سے 1لاکھ 19ہزار 533،دل کے امراض کے 13ہزار 773مریض سامنے آئے،فالج کے 5ہزار 184مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ دیگر سانس ودیگر بیماریوں کے باعث ہسپتال علاج کرانے کیلئے آئے۔ دوسری جانب عدالت نے اگلے ہفتے سموگ کے تدارک کے اقدامات پر عمل درآمد رپورٹس دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے