
خرطوم(الفجر آن لائن) سوڈان میں اقتدار کی جنگ کی وجہ سے خانہ جنگی کے ابتدائی 14 ماہ کے دوران خرطوم ہلاک افراد کی تعداد 61 ہزار سے تجاوز کر گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس میں تقریبا 26 ہزار افراد تشدد کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ ابتر صورتحال کے سبب فاقہ کشی اور عام بیماریوں سے اموات دیگر ہلاکتوں کا سبب بنی۔ اس خانہ جنگی میں ہلاکتوں کی اصل تعداد ڈیڑھ لاکھ ہوسکتی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشل کے مطابق لڑائی میں جنرل محمد حمدان کی ملیشیا، سرکاری فوج کے سربراہ عبدالفتح البرہان کے خلاف فرانس کی جدید دفاعی ٹیکنالوجی استعمال کررہی ہے۔