
دونوں کے مابین سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، احتجاجی قافلہ روانہ نہ ہو سکا
پشاور(الفجر آن لائن)بشری بی بی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان احتجاجی قافلے کی قیادت پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے، دونوں کے مابین سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، اندرونی اختلافات کے باعث احتجاجی قافلہ روانہ نہ ہو سکا۔اتوار کو صبح 11:30 بجے بشری بی بی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان احتجاج پر حصہ لینے پر تکرار ہوئی۔ بشری بی بی پشاور سے احتجاج کو لیڈ کرنا چاہتی تھی جبکہ علی امین گنڈا پور کہہ رہے ہیں بشری بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔دونوں رہنماوں کے مابین تکرار کے بعد بشری بی بی اپنی گاڑی میں بیٹھی رہیں جبکہ علی امین واپس اپنے گھر چلے گئے۔واضح رہے گزشتہ رات پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کا اہم اجلاس ہوا جس میںکہا گیا کہ احتجاج ہر صورت ہوگا اور رکاوٹوں کی صورت میں پلان بی پر عمل کیا جائے گا، مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیں گے، جہاں رکاوٹیں ملیں گی اسی جگہ پر احتجاج شروع کر دیں گے۔