
سوات (الفجر آن لائن) سوات میں کان میں کام کے دوران لفٹ کی رسی ٹوٹنے سے گر کر2مزدور جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں زمرد کی کان میں کام کے دوران لفٹ کی رسی ٹوٹنے کے باعث 2مزدور نیچے گر کر جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچے اور لاشوں کو سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق مزدوروں کی شناخت حسین زادہ اور خیرول افسر کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق ضلع شانگلہ سے تھا۔