
پشاور (الفجرآن لائن) رواں سال خیبرپختونخوا میں دہشت گردی واقعات میں142 پولیس اہلکار ،133 شہری شہید،246 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے ۔سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق رواں سال خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 636واقعات پیش آئے ،دہشتگردوں کی جانب سے 6 خودکش حملے، 113 آئی ای ڈی بلاسٹ جبکہ فائرنگ کے 355واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں 142پولیس اہلکار شہید 214زخمی ہوئے جبکہ 133شہری شہید اور 246زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں 2ہزار 981انٹلیجنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے جس کے نتیجے میں 29انتہائی مطلوب دہشتگردوں سمیت 739دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی کی کارروائیوں میں 246 دہشتگردوں ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے 849 کلوگرام بارودی مواد سمیت، دستی بم ، 7خودکش جیکٹس 162مختلف قسم کے ہتھیار بر آمد ہوئے۔