Screenshot
تربت: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی سربراہی میں جشن
بہاران کیچ فیسٹیول 2026 کا شاندار افتتاح میر عیسیٰ قومی پارک تربت میں ایک پروقار تقریب کے ذریعے کر دیا گیا۔
فیسٹیول کے مہمانِ خصوصی سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ تھے جبکہ تقریب کا افتتاح ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر جان محمد بلیدی، چیئرمین ضلع کونسل کیچ میر ہوتمان، میئر میونسپل کارپوریشن تربت بلخ شیر قاضی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تابش بلوچ، اے ڈی سی ریونیو اسد اللہ بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد حنیف کبزئی، ڈپٹی چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کیچ میرباہڈ جمیل دشتی،پی این پی کے مرکزی رہنما اور سابق نگران وزیر میر غفور احمد بزنجو، نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما واجہ حمل بلوچ، بی آر ایس پی کے ریجنل مینیجر اور کیچ سول سوسائٹی کے کنوینر التاز سخی، آل پارٹیز کیچ کے ڈپٹی کنوینر فدا جان بلیدی، نیاز کیازئی، سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کیچ حاجی فدا حسین دشتی، کہدہ اقبال دشتی، پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنما وارث دشتی، مکران میڈیکل کالج تربت کے پرنسپل ڈاکٹر افضل خالق، ڈاکٹر اسلم آزار، کیچ بار کے صدر کہدہ عنایت دشتی، ڈی ای او کیچ امجد شہزاد، اے ڈی ای او ممتاز لال، ڈاکٹر اصغر علی، ایڈووکیٹ گل سمین، کاروباری شخصیت جام دشتی، پرنسپل عطاشاد ڈگری کالج پروفیسر ظہیر احمد، جماعت اسلامی کے رہنما واجہ غلام یاسین، ڈپٹی ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کامرس فہد رحیم، ڈسٹرکٹ فارسٹ افیسر نصرت اللہ، ڈسٹرکٹ آئی ٹی آفیسر ایاز حاصل خان پی ایس ٹو کمشنر ناصر حسن سمیت سرکاری افسران، طلبہ و طالبات، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ کیچ اسپرنگ فیسٹیول کا انعقاد ایک تاریخی لمحہ ہے جو کیچ کی علمی و ادبی سماج کو مزید مستحکم بنانے کا سبب بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ کیچ میں علمی فضا کو ترقی دینے اور سماجی ترقی میں کردار ادا کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو مزید توجہ دینی چاہیے۔
انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ بطور ایم پی اے وہ تربت شہر کی ترقی، پارکس اور عوامی مقامات کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے اور امید کرتے ہیں کہ ڈپٹی کمشنر کیچ، میئر میونسپل کارپوریشن تربت اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل بھی اپنے وسائل بروئے کار لاتے ہوئے تربت شہر میں پارکوں کی بہتری اور دیگر عوامی مقامات پر جدید سہولیات کی فراہمی میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ سماجی ترقی اور عوامی فلاح کے کاموں میں متحرک ہیں انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے فیسٹیولز نوجوانوں کو مثبت پیغام دیتے ہیں اور انہیں ایک بہتر مستقبل کی جانب راغب کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ تکنیکی تعلیم پر توجہ دیں تاکہ ان کو مستقبل میں روزگار کے حصول میں کوئی دشواری کا سامنا نہ ہو ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جشنِ بہاراں کیچ صرف ایک فیسٹیول نہیں بلکہ ایک اجتماعی سوچ، زندہ معاشرے اور متحرک قوم کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیچ صرف جغرافیہ نہیں بلکہ شعور، تہذیب، صلاحیت اور ترقی کی امنگ کا نام ہے۔
انہوں نے کہا کہ کھیلوں، ثقافت، ماحولیات اور سماجی ہم آہنگی کے ذریعے ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں تو اسپتالوں پر بوجھ کم ہوتا ہے نوجوان مثبت سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں اور معاشرہ محفوظ بنتا ہے۔
انہوں نے معاشرے میں خواتین کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کسی بھی معاشرے کی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں اور ان کی شمولیت کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتطامیہ کیچ کی کوشش ہے کہ کیچ کو ایک ایسا ضلع بنایا جائے گا جہاں پر نوجوان باصلاحیت ہوں، خواتین بااعتماد ہوں، ادارے فعال ہوں اور معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔ انہوں نے فیسٹیول کے انعقاد میں شریک تمام اداروں، سیاسی و سماجی تنظیموں، محکمہ تعلیم، طلبہ، ادبا، شعرا اور میڈیا کا شکریہ بھی ادا کیا۔تقریب سے ہی آر ایس پی کے ریجنل مینیجر اور کیچ سول سوسائٹی کے کنوینر التاز سخی نے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے امید کا اظہار کیا وہ اپنے پیش رو سابق ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کیچ کے عوام کے لیے گران قدر خدمات انجام دیں گے اور ان کے مشن کو کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ سیاسی قائدین ، سرکاری محکموں کے سربراہان ، طلباء وطالبات سمیت تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس فیسٹیول میں شامل ہیں۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ حکومتی عہدے دار انفراسٹرکچر کے تعمیر کے علاوہ انسانی وسائل کی ترقی پر بھی بھرپور توجہ دینگے ۔انہوں نے فیسٹیول میں خواتین کی شرکت کو ایک اہم اور خوش آئند اقدام قرار دیا اور کہا کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر سماجی ترقی ممکن نہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ضلع کیچ میں اشیاء خوردونوش اور ایندھن کی نرخ بندی کے نفاذ پر ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کے کردار کی بھرپور طریقے سے ستائش کی۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کے پروگرام سے کیچ کی ثقافت کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔
افتتاحی تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، سنیٹر جان محمد بلیدی، میر ہوتمان اور دیگر شخصیات نے پودا لگا کر تربت میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز بھی کیا جبکہ اس موقع پر پھولوں کی نمائش بھی منعقد کی گئی جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے فیسٹیول میں لگائے گئے اسٹالوں کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر مختلف اسٹالوں پر خریداری اور نمائش کے لیے رکھے گئے سامانوں کا جائزہ لیا۔واضح رہے کہ جشن بہاران کیچ فیسٹیول 28 اپریل سے 2 مئی تک جاری رہے گا جس میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ روایتی و ثقافتی کھیل، ڈرامہ، کامیڈی شو، مشاعرہ اور دیگر تفریحی پروگرام شامل ہیں۔افتتاحی تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض میڈم شھناز صمد نے سر انجام دیے۔ فیسٹیول میں متعدد اسٹال لگائے گئے ہیں جن میں خواتین کی جانب سے بڑی تعداد میں اسٹال شامل ہیں، ان میں بک اسٹال، فوڈ اسٹال سمیت درجنون دیگر اسٹال قائم کیے گئے