حکومتی کوششوں کے ساتھ مختلف پرائیویٹ ادارے بھی بلوچستان میں بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ یونیسیف کا ادارہ پرائمری تعلیم اور ہنر دونوں پر بھی خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ یہاں بچوں کی ایک بڑی اکثریت شدید غربت اور علاقائی پسماندگی کی وجہ سے اسکولوں سے باہر ہے، یونیسیف کی کوششوں سے ان غریب بچوں کی ایک بڑی تعداد کے اندراج میں رواں سال کافی مدد ملی ہے جو کہ ایک لائق تحسین عمل ہے۔ یونیسیف اور یونیورسٹی آف کیمبرج اینڈ اسکول کلرکہار کی جانب سے یادگاری شیلڈز اور سوینئرز پیش کیے گئے
کوئٹہ28 اپریل: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ حکومتی کوششوں کے ساتھ ساتھ مختلف پرائیویٹ ادارے بھی بلوچستان میں بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ یونیسیف کا ادارہ پرائمری تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ جدید ہنر سیکھانے پر بھی خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ یہاں بچوں کی ایک بڑی اکثریت شدید غربت اور علاقائی پسماندگی کی وجہ سے اسکولوں سے باہر ہے، یونیسیف کی کوششوں سے ان غریب بچوں کی ایک بڑی تعداد کے اندراج میں رواں سال کافی مدد ملی ہے جو کہ ایک لائق تحسین عمل ہے۔ یونیورسٹی آف کیمبرج اینڈ اسکول کلرکہار اور مدینہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے بلوچستان کے اسٹوڈنٹس کی معاونت قابلِ ستائش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیسیف کے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی، میر عاصم کرد گیلو ، پارلیمانی سیکرٹری حاجی برکت رند ، یونیسیف کے چیف فیلڈ آفیسر ڈاکٹر ہمایوں امیری، رکن صوبائی اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ، یونیورسٹی آف کیمبرج اینڈ اسکول کے پروفیسر ملک فیاض ، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ایڈوکیٹ فرید خان افغان، چوہدری شبیر احمد، یونیسیف ٹیم ممبرز سحرش ناگی ، شازیہ نذیر اور حامد باقی بھی موجود تھے۔ خطاب میں گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بچے من کے سچے ہوتے ہیں اسی لیے وہ میرے دل کے بہت قریب ہیں۔ صوبہ میں طلباء و طالبات کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کی ہر کوشش کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں
یونیسیف ایک انٹرنیشنل ادارہ ہے جو دنیا میں بچوں کی کامیاب زندگی کو یقینی بنانے کے حوالے سے امید کی ایک کرن ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمیشہ ہماری بھرپور خواہش اور کوشش رہی ہے کہ صوبہ میں کوئی بچہ یا بچی تعلیم کے زیور سے محروم نہ رہے۔ کیونکہ تعلیم صرف علم حاصل کا راستہ نہیں ہے بلکہ دستیاب مواقعوں اور سہولیات تک رسائی کا ایک پل ہے۔ نئی نسل کے میرا یہی پیغام ہے کہ آپ بڑے بڑے خواب دیکھیں اور یہ جانیں کہ ہماری حکومت، یونیسیف اور گورنر ہاؤس ہر قدم پر آپ کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ آپ بلوچستان کا روشن مستقبل ہیں۔ قبل ازیں گورنر بلوچستان کو یونیسیف اور یونیورسٹی آف کیمبرج اینڈ اسکول کلرکہار کی جانب سے سوینئرز پیش کیے گئے۔