اسلام آباد( الفجرآن لائن ) وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے، جس میں مالی سال 2026-27 کے قومی بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت شہباز شریف کریں گے، جبکہ محمد اورنگزیب کابینہ اراکین کو بجٹ کی اہم تجاویز، مالی اہداف اور حکومتی اقتصادی حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاو¿س میں منعقد ہوگا، جس کا آغاز دوپہر اڑھائی بجے متوقع ہے۔اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی مختلف شقوں، ترقیاتی اخراجات، محصولات کے اہداف اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مجوزہ اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ کابینہ کی منظوری کے بعد بجٹ کو باضابطہ طور پر پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق حکومت بجٹ کے ذریعے معاشی استحکام، سرمایہ کاری کے فروغ اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے اپنی پالیسی ترجیحات کا بھی اعلان کرے گی۔
