کوئٹہ( الفجرآن لائن)صوبائی وزیر داخلہ میرضیاءاللہ لانگو کی چیمبر آف کامرس آمد۔وزیرداخلہ میرضیاء لانگو کی قیادت میں وفد نے تاجربرادری، ٹسپورٹرز،چیمبر آف کامرس کے رہنماوں سے مذاکرات کیے۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔
حکومتی یقین دہانی پر تاجربرادی نے احتجاج اور ہڑتال 10روز کے لئے موخر کردیا۔ بلوچستان بھر میں قومی شاہراہوں پر ٹریفک بحال،احتجاج ختم۔ صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے تاجربرادری، ٹرانسپورٹرز اور چیمبر آف کامرس کے مسائل سنیں۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ امن اومان کی بحالی، شاہراہوں کو محفوظ بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ بلوچستان میں دہشت گردی کی لہر میں دشمن ممالک کا ہاتھ ہے۔انہوں نے مزید کہا حکومت ریاست اور عوام ہم سب ایک بیج پر ہیں،ملکر جدوجہد کرنی ہوگی۔ شکست دشمن کا مقدر ہوگا تاہم ملکر بروقت شکست ناگزیر ہوچکاہے۔ دشمن عناصر ملک وقوم کی ترقی روکنے کے لئے کاروبار،ٹرانسپورٹ اور عام عوام کو نقصان دینے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ ملک کے حالات خراب کرنے کے لئے اربوں ڈالرز لگائے جارہے ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، میرضیاء اللہ لانگو
