ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاہدے کے حوالے سے دعوےپر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک امریکا کے ساتھ کسی معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔
ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معاہدے پر دستخط کی تاریخ اور مقام سے متعلق خبریں قیاس آرائی ہیں، مذاکراتی متن کا بڑا حصہ تیار ہے لیکن امریکا بار بار اپنی پوزیشن بدلتا رہا ہے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ قطر اور پاکستان ثالثی کے عمل میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں، امریکی اقدامات سفارتی عمل کو متاثر کر رہے ہیں، ایران مذاکرات میں اپنی ریڈ لائنزپر سمجھوتہ نہیں کرے گا
