میڈیا کے غلط استعمال سے ہی حکومت او نوجوانوں کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا میں منفی پہلوؤں کو زیادہ اجاگر کیا جاتا ہے۔ پروپیگنڈے اور افواہیں پھیلانے سے بدظنی اور بداعتمادی کو تقویت مل رہی ہے۔
بیانیہ کی جنگ میں دونوں حکومتی اور عوامی سطح پر جعلی خبروں اور جھوٹے بیانات کا مقابلہ صرف سچی اور تصدیق شدہ خبروں سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ آج دنیا کی کسی بھی بڑی لائبریری سے زیادہ کتابیں آپکے پرسنل موبائل فون پر دستیاب ہیں لہٰذا فوری طور پر ہمیں اپنے بیانیہ کو مزید زمینی حقائق اور عوامی مفادات کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے
کوئٹہ ( الفجرآن لائن) گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ میڈیا کے غلط استعمال سے ہی حکومت اور نوجوانوں کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا میں منفی اور تخریبی پہلوؤں کو زیادہ اجاگر کیا جاتا ہے۔پروپیگنڈے اور افواہیں پھیلانے سے بدظنی اور بداعتمادی کو تقویت مل رہی ہے۔ بیانیہ کی جنگ میں دونوں حکومتی اور عوامی سطح پر جعلی خبروں اور جھوٹے بیانات کا مقابلہ صرف سچی اور تصدیق شدہ خبروں سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ آج دنیا کی کسی بھی بڑی لائبریری سے زیادہ کتابیں آپ کے پرسنل موبائل فون پر دستیاب ہیں لہٰذا فوری طور پر ہمیں اپنے بیانیہ کو مزید زمینی حقائق اور اولسی مفادات کے مطابق ڈھالنے کی اشد ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں ” انڈیویجول لینڈ ” کے زیر تربیت میڈیا لٹریسی اور ڈیجیٹل رائٹس سے متعلق بلوچستان کے مختلف اضلاع سے 30 کے قریب میڈیا ایکٹیویسٹ سے گورنر ہاؤس میں انٹرایکشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ڈیجیٹل انفارمیشن ٹکنالوجی نے ہمارے رہنے کے کمروں میں دنیابھر کے مناظر اور آوازوں کو لایا ہے جس کے نتیجے میں ہر موبائل فون ایک نیوز روم ہے۔ اس سہولت کے ساتھ صارف پر کئی اہم ذمہ داریاں بھی عائد ہوتی ہیں۔ اسلیے میڈیا لٹریسی کی یہ تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس اہم تربیت میں شرکاء سیکھیں گے کہ میڈیا کیسے کام کرتا ہے، پیغامات کون تخلیق کرتا ہے اور جعلی خبروں کی تصدیق کیسے کی جاتی ہے۔ ایک مہذب معاشرے کیلئے دفاع کی پہلی لائن جعلی خبروں اور جھوٹے بیانات کی تداروک ہے۔ آپ سب کو معلوم ہیں کہ کسطرح جعلی خبریں، من گھڑت کہانیاں، افواہیں اور غیر معیاری تصاویر چند منٹوں میں لوگوں میں تکلیف اور خوف پھیلا سکتی ہیں۔

گورنر مندوخیل نے تمام زیر تربیت میڈیا ایکٹیویسٹ پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں "حقائق جانچنے والا” کا کردار ادا کریں۔ صرف سچ اور معروضی حقائق پر مبنی تصدیق شدہ خبروں کو آگے پھیلائیں کیونکہ آپ کے حفاظتی اقدامات ہمارے پورے معاشرے کو سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے محفوظ بنا سکتے ہیں۔ گورنر جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ڈیجیٹل رائٹس اور کمیونٹی لیڈرشپ ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔ ڈیجیٹل حقوق کا مطلب ہے آپ کی رازداری، آزادی اور آن لائن تحفظ کا حق کو یقینی بنانا ہے۔ مستقبل قریب کے کمیونٹی لیڈرز کے طور پر، آپ کو اپنے لیے ان حقوق کا تحفظ اور نئی نسل میں حب الوطنی کی اقدار کو فروغ دینا ہوگا۔ آخر میں انہوں نے منتظمین اور شرکاء کی کامیابی اور سرخروئی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
