انچارج ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیر شاہ کے مطابق ٹرانسپورٹ پر مفت سفر کی سہولت ختم کردی گئی ہے جس میں اورنج لائن، میٹرو اور اسپیڈو بس سروس شامل ہے۔
عزیر شاہ نے بتایا کہ کرائے کا دوبارہ سے اطلاق لاہور ، راولپنڈی اور ملتان تینوں کی ٹرانسپورٹ پر ہوگا جس کے تحت کل سے تمام مسافروں سے کرایہ وصول کیا جائے گا۔
