کراچی(الفجر آن لائن)حکومت نے نیشنل سیونگز سکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کردی۔
قومی بچت سکیم سے متعلق جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بہبود سیونگز اور پینشنرز بینیفٹ اکاونٹ پر سالانہ منافع 12.96 فیصد کردیاگیا جب کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر ماہانہ منافع کی شرح 11.52 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر اب ایک لاکھ کی سرمایہ کاری پر ماہانہ 960 روپے منافع ملے گا جب کہ سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر پہلے6 ماہ کا منافع 11.2 فیصد اور آخری 6 ماہ کا12.6 فیصد ہوگا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ شہدا فیملی ویلفیئر اکانٹ پر بھی سالانہ منافع 12.96 کردیا گیا ہے۔

