ابوظہبی(الفجر آن لائن)متحدہ عرب امارات میں 20 جولائی سے پاکستانیوں کیلیے صرف ای پاسپورٹ جاری ہوگا۔
سفارتی مشن کے مطابق ابوظبی اور دبئی میں پاسپورٹ درخواستیں صرف ای پاسپورٹ کیٹیگری میں قبول کی جائیں گی۔
سفارتی مشن نے مزید بتایا کہ موجودہ مشین ریڈایبل پاسپورٹ اپنی مدت معیاد تک موثر رہیں گے۔
جب کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے آن لائن پاسپورٹ درخواست کی سہولت برقرار رہے گی۔

