سیالکوٹ (الفجر آن لائن) عمرہ ادائیگی کی آڑ میں یورپ کے لئے ڈنکی لگانے اور اسکیلئے اپنی ماں اور نانی کا سہارا لینے والے نوجوان پکڑے گئے۔ ذرائع ایف آئی کے مطابق عمرے کا بہانہ کرکے ڈنکی کیلئے جانے والے 3 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔ تینوں نوجوان عمرہ ویزوں پر سعودی عرب جارہے تھے اور ایف آئی اے سے بچنے کے لئے اپنی ماں کے ہمراہ روانہ ہو رہے تھے۔ ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ ایک نوجوان کے ہمراہ اس کی ماں اور نانی بھی تھیں۔ شک پڑنے پر ایف آئی اے نے نوجوانوں سے تفتیش کی تو وہ ڈنکی کا مان گئے۔ ملزمان فیملیز کے ساتھ سعودی عرب پہنچنے کے بعد وہاں سے یورپ کے لیے نکلنا چاہتے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ نوجوانوں نے 55لاکھ روپے دے کر یورپ کی ڈنکی کا منصوبہ بنایا تھا اور وہ لیبیا کے راستے یونان کی ڈنکی لگانے جارہے تھے۔ ملزمان کو سیالکوٹ ائیرپورٹ سے آف لوڈ کرکے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ملزمان یورپ میں مقیم منڈی بہاؤ الدین سے تعلق رکھنے والے ایک انسانی اسمگلر کے ساتھ رابطے میں تھے۔ تینوں نوجوانوں کو آف لوڈ کیا گیا تو ان کی ماں اور نانی نے بھی عمرہ پر جانے سے انکار کردیا۔

