کوئٹہ ( الفجرآن لائن) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے درمیانے درجے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے جھٹکے اتنے واضح تھے کہ لوگ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں، دکانوں اور دفاتر سے باہر کھلے مقامات پر نکل آئے۔ اچانک آنے والے ان جھٹکوں کی وجہ سے شہر کی اہم شاہراہوں اور رہائشی علاقوں میں کچھ دیر کے لیے افراتفری کی صورتحال پیدا ہو گئی

