پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا،وفاقی وزیر سے منسوب بیانات میں کوئی صداقت نہیں،وزارت اطلاعات
لاہور(الفجرآن لائن)لاہور میں وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ کے گزرنے کے دوران ایک غیر ذمہ دارشہری نے ہوائی فائرنگ کر دی۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔وزارت اطلاعات سے جاری بیان کے مطابق لاہور فائرنگ واقعہ کی حقیقت یہ ہے کہ سابقہ مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے ایک غیر ذمہ دار شہری نے ہوائی فائرنگ کی۔
اتفاقاً وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی اسی دوران قریب سے گزر رہے تھے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم اس سے قبل بھی اسی نوعیت کے مقدمے میں نامزد ہو چکا ہے۔
بعض ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اللہ تارڑ سے منسوب بیانات میں کوئی صداقت نہیں۔
عوام اور میڈیا سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ معلومات پر انحصار نہ کریں

