واشنگٹن(الفجر آن لائن)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ان کی اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
جے ڈی وینس اور اشا وینس نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ان کا بیٹا الیک نیل وینس اتوار کو میری لینڈ کے والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں پیدا ہوا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں جبکہ ان کے دیگر بچے اپنے نومولود بھائی کی آمد پر خوش ہیں۔
واضح رہے کہ جے ڈی وینس اور اوشا وینس کی ییل لا سکول میں طالب علمی کے دور میں ملاقات ہوئی تھی۔
اس جوڑے کی 2014 میں شادی ہوئی تھی۔
ان کے پہلے بیٹے ایون کی پیدائش 2017 میں، دوسرے بیٹے وویک کی 2020 میں اور بیٹی میرا بیل کی پیدائش 2021 میں ہوئی تھی۔
وائٹ ہاس ہسٹوریکل ایسوسی ایشن کے مطابق الیک نیل وینس 150 سال سے زائد عرصے میں کسی موجودہ امریکی نائب صدر کے ہاں پیدا ہونے والا پہلا بچہ ہے۔
اس سے قبل نائب صدر شوائلر کولفیکس کے ہاں 1870 میں بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ جے ڈی وینس ماضی میں امریکی بحریہ میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔
اور امریکہ میں شرحِ پیدائش میں کمی پر بارہا تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں۔
انہوں نے 2025 میں مارچ فار لائف ریلی میں کہا تھا کہ امریکہ میں زیادہ بچوں کی پیدائش دیکھنا چاہتا ہوں۔

