نوزائیدگان میں 3 بچیاں اور 2 بچے شامل ہیں، والدہ اور بچے صحت مند ہیں،اسپتال انتظامیہ
کوئٹہ (الفجرآن لائن) کوئٹہ کے نجی اسپتال میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق نوزائیدگان میں 3 بچیاں اور 2 بچے شامل ہیں۔انتظامیہ نے بتایا کہ والدہ اور بچے صحت مند ہیں۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ والدہ اور بچوں کو خصوصی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے

