راناسکندر کی زیر صدارت دانش سکولز اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، میٹرک امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی دانش سکولز کی دو طالبات کی بھی شرکت
لاہور(الفجر آن لائن) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت دانش سکولز اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں دانش سکول منصوبے سے متعلق اہم معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیر تعلیم نے میٹرک امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے۔
والی دانش سکولز کی دو طالبات کو بھی خصوصی طور پر شریک کیا۔
اور مشاورتی امور میں ان کی آرا حاصل کیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دانش سکولوں میں بلوچستان کے بچوں کے لئے کوٹہ بڑھایا جائے گا۔
جبکہ وزیر اعظم کی ہدایت پر بنگلہ دیش کے طلبا کیلئے بھی خصوصی کوٹہ مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

