اسلام آباد(الفجرآن لائن) وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی بلوچستان میں فتنہ الخوارج و فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی.
وزیرِ اعظم کی ضلع سوراب اور ضلع مستونگ میں دس دھشتگردوں کو جہنم واصل کرنے اور دو خودکش بمبار خواتین سمیت انکے سہولت کار کو گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی.کسی کو بھی بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے. وزیرِ اعظم
دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے. دہشت گرد بلوچستان اور اسکے عوام کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں. مجھ سمیت پوری قوم افواج پاکستان کے وطن عزیز کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے. وزیرِ اعظم

