کوئٹہ ( الفجرآن لائن) بلوچستان میں کلی کند عمرانی، خڈکوچہ، مستونگ سمیت مختلف علاقوں میں فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا ، سیکیورٹی فورسز نے آپریشن العزم میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے اور کمین گاہوں کو تباہ کر کے اسلحہ و دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا، سیکیورٹی میں جاری آپریشن العزم میں اب تک فتنہ الہندوستان کے 16دہشت گرد جہنم واصل کئے جاچکے ہیں۔ بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی،سیکیورٹی ذرائع۔

