کویتی حکومت نے تفصیلات سرکاری گزٹ میں شائع کردیں، 2023 میں ہونے والے معاہدہ کی تفصیل ایران کشیدگی کے موقع پر سامنے لائی گئی
کویت سٹی (الفجر آن لائن) کویت نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کی شائع شدہ تفصیلات کی باضابطہ طور پر منظوری دے دی ہے جس پر 2023 میں دستخط ہوئے تھے ۔ کویتی حکومت نے تفصیلات سرکاری گزٹ میں شائع کردیں ،معاہدے کے تحت دونوں ممالک باہمی تربیت کریں گے، معلومات اور انٹیلی جنس کا تبادلہ کریں گے اور سائنسی اور تکنیکی تعاون کریں گے۔ وہ مختلف شعبوں میں اہلکاروں، تکنیکی ماہرین اور ماہرین کا بھی تبادلہ کریں گے۔ لہٰذا یہ معاہدہ نیا نہیں ہے لیکن کویت کی جانب سے اس کی تفصیلات شائع کی گئیں۔

