
لاہور (الفجرآن لائن) پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خسرے سے متاثرہ مزید 2بچے دم توڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے مزید دو بچے خسرے سے دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد خسرے سے اب تک مجموعی اموات 28 ہوگئی ہیں۔
حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں خسرے سے مزید 268 بچے متاثر ہوئے ہیں ۔ حکام نے بتایا کہ اس وقت صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں 239مریض بچے زیر علاج ہیں، لاہور میں 39اور فیصل آباد 33، شیخوپورہ اور بہاولپور میں 27، 27 جبکہ وہاڑی میں 26بچے زیر علاج ہیں۔حکام کے مطابق رواں برس خسرہ کے 11329مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے3260بچوں میں خسرے کی تصدیق ہوئی ہے۔