آٹھ مقام(الفجرآن لائن)آزاد کشمیر کی تحصیل آٹھ مقام کے علاقے کریم آباد کے مقام پر دریائے نیلم میں گاڑی گر گئی۔پولیس کے مطابق گاڑی وادیٔ نیلم کیل سے تاؤ بٹ جا رہی تھی جس میں 14 افراد سوار تھے جن میں سے 3 افراد جاں بحق اور 1 سیاح سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کو دریا سے نکال لیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کو دریا سے نکالنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔