حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے آئندہ 15 روز کے لیے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول فی لیٹر 8روپے مہنگا کر دیا گیا ہے۔
ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے 16 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا۔
