سکیورٹی فورسز نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے، آئی ایس پی آر
راولپنڈی : لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 11دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں آپریشن کے دوران 11دہشتگردوں کو ہلاک اور متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔بیان کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت آپریشن آئی ای ڈی حملے کے جواب میں کیا گیا ہے،دھماکے میں کیپٹن محمد فراز الیاس سمیت 7فوجی شہید ہوئے تھے۔بیان کے مطابق دیگر دہشت گردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے۔