Earthquake tremors of magnitude 3.5 were felt in Chaman and surrounding areas, with no immediate reports of casualties or property damage.
چمن(خانزادہ یونس خلیجی): چمن اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.5 ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے دوپہر 1 بج کر 16 منٹ پر محسوس کیے گئے، جبکہ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز چمن سے جنوب مغرب میں واقع تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

