کوئٹہ (الفجرآن لائن) مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں مسلح افراد اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کھڈ کوچہ کے علاقے میں مسلح افراد اور فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں باغ کا ٹھیکیدار ہلاک ہوگیا۔ نعش ہسپتال منتقل کردی گئی جس کی شناخت محمد حسن سکنہ پشین کے نام سے کی گئی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

