![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/stream-img-c1954225-16830-584-arch391332-mg934628-1-2916611-20230125154108_3022626_20230308094336.jpg)
صنعا(الفجرآن لائن) یمن میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے خواتین، بچوں سمیت49 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے ساحلی علاقے کے قریب 260تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 49 افراد ہلاک ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی آپریشنل پٹرول کشتیاں مسافروں کی مدد کیلئے پہنچ گئیں اور 71 مسافروں کو بچا لیا ، حکام کے مطابق 140 مسافر تاحال لاپتہ ہیں جبکہ ہلاک ہونیوالے 49 افراد میں 31 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں۔ حکام کے مطابق تارکین وطن کا تعلق ایتھوپیا اور صومالیہ سے تھا اور وہ یمن پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ حکام کے مطابق لاپتا افراد کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔