حکومت کا کوئی پلان نہیں ،سب آئی ایم ایف کی طرف سے آرہا، عوام کو نہیں بتایا جارہا ہم مشکل فیصلے کیوں لے رہے ہیں؟، نجی ٹی وی سے گفتگو
پشاور (الفجرآن لائن) سابق وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ کسی بھی سرکاری محکمے میں 10 افراد تنخواہ لے رہے، کام صرف ایک کررہا ہے، حکومت کا کوئی پلان نہیں سب آئی ایم ایف کی طرف سے آرہا، عوام کو نہیں بتایا جارہا ہم مشکل فیصلے کیوں لے رہے ہیں؟۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ بیس سال قبل بھی ٹیکس کی جی ڈی پی شرح 9فیصد تھی اور آج بھی وہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ بڑھا نا اور ٹیکس ادائیگی نہ کرنے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ دکھائی گئی ڈھائی فیصد گروتھ زراعت کی وجہ سے ہی ہے، زراعت کی بہتر کارکردگی دکھا کر گندم، چینی معاملے پر حملہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا کوئی پلان نہیں سب کچھ آئی ایم ایف کی طرف سے آرہا ہے،عوام کو کوئی نہیں بتا رہا ہے ہم مشکل فیصلے کیوں لے رہے ہیں؟، عوام کو نہ ان سے کوئی توقع ہے نہ انہیں کچھ ملے گا، جب حکومت کی ساکھ نہ ہو تو لوگ ٹیکس نیٹ سے باہر رہنا پسند کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا جب اجلاس میں شرکت کرتے ہیں تو مثبت فیڈ بیک آتی ہے باقی سیاست ساتھ چلتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی سرکاری محکمہ دیکھ لیں 10افراد تنخواہ لے رہے ہیں اور صرف ایک کام کر رہا ہے۔