![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/image_editor_output_image-73145996-1718222006469-1024x768.jpg)
کوئٹہ (الفجرآن لائن)ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ محمد اسماعیل نے کہا ہے کہ پا کستان اور افغانستان نے اعلیٰ سطح پر فیصلہ کیا ہے کہ 15جون2024ء کے بعد ٹیمپریری ایڈمیشن ڈاکو منٹس(TAD) کی اجا زت نا مہ کے بغیر دو طرفہ تجا رت کے کسی بھی ما ل بر دار گاڑی کو پا کستان اور افغانستان میں آمد و رفت کی اجازت نہیں ہو گی اس لئے ٹرانسپورٹ کمپنیاں فو ری طو ر پر ٹیمپریری ایڈمیشن ڈاکو منٹس(TAD) کیلئے رجسٹریشن کروالیں ، ایکسپورٹ اور امپورٹ سے وابستہ افراد (TAD)اجازت نامہ نہ رکھنے والی گاڑیوں میں سامان کے نقل و حمل سے اجتنا ب کریں تا کہ انہیں نقصان اور پریشانی نہ ہو ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کو ئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران و ممبرا ن کے ساتھ ٹیمپریری ایڈمیشن ڈاکو منٹس(TAD)سے متعلق آ گا ہی سیشن کے دوران کیا۔ اس موقع پر افغانستان قونصلیٹ کے کمرشل اتاشی ڈاکٹر عبدالحنان ہمت بھی مو جو د تھے۔ چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان کے صدر حاجی عبداللہ اچکزئی ، سنیئر نا ئب صدر حاجی آ غا گل خلجی اور نا ئب صدر سید عبدالاحد آ غا و دیگر نے پا کستان اور افغانستان کے حکام کی جا نب سے دوطرفہ تجارت کے لئے ٹیمپریری ایڈمیشن ڈاکو منٹس(TAD) کے فیصلے کو سراہا اور اسے دوطرفہ تجا رت کے لئے نیک شگو ن قرار دیا انہوں نے اجا زت نا مہ کے لئے فی گاڑی سو ڈالر فیس کو چھو ٹی گاڑیوں کے لئے کم کر نے اور دونوں مما لک میں گاڑیوں کے وزن با رے معلوما ت دینے کی بھی استدعا کی اور کہا کہ گاڑیوں کی ٹرانزٹ ٹریڈ ڈائریکٹریٹ اور افغان قونصلیٹ میں رجسٹریشن کے لئے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پل کا کردار ادا کر سکتی ہے اس بابت چیمبر ٹرانسپورٹ کمپنیوں اور ٹرانزٹ ٹریڈ ڈائریکٹریٹ اور افغان قونصلیٹ کے ما بین را بطہ کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی البتہ دوطرفہ تجا رتی ما ل لیجا نے والی گاڑیوں کو بغیر ٹیمپریری ایڈمیشن ڈاکو منٹس(TAD) کی 15جو ن کی مدت میں مزید توسیع کی جا ئے تا کہ تجا رتی ما ل کی نقل و حمل متاثر نہ ہو کیو نکہ اس با بت ایکسپورٹ اور امپورٹ سے وابستہ افراد اور ٹرانسپورٹرز کو آ گا ہی نہیں ہے ۔
اس موقع پرڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ محمد اسما عیل کہنا تھا کہ ٹیمپریری ایڈمیشن ڈاکو منٹس(TAD) کی نفاذ کافیصلہ پا ک افغان اعلیٰ حکام نے کیا ہے اس سلسلے میں وزارت خارجہ و تجا رت پا کستان افغان اعلیٰ حکام کے ساتھ تفصیلی ملاقاتیں بھی کر چکے ہیں اگر چہ اس بابت 15جو ن کی تاریخ مقرر کی گئی ہے البتہ افغان حکام نے اس میں توسیع کی استدعا کی ہے جس سے متعلق مشاورت جا ری ہے البتہ ایک با ت طے ہے کہ اب ٹیمپریری ایڈمیشن ڈاکو منٹس(TAD) کے بغیر دوطرفہ تجا رت والی کسی بھی ما ل بر دار گاڑی کو پا کستان اور افغانستان میں آمد و رفت کی اجازت نہیں ہو گی اس کے لئے ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو اپنی رجسٹریشن کرانا ہو گی یہ دونوں مما لک کے اعلیٰ حکام کا فیصلہ ہے ان کا کہنا تھا کہ ٹیمپریری ایڈمیشن ڈاکو منٹس(TAD) کے نظام کا شرط فی الحال صرف دوطرفہ تجا رتی ما ل بر دار گاڑیوں کے لئے ہے جسے بعد میں ٹرانزٹ ٹریڈ کے لئے بھی لا گو کیا جا ئے گا ان کا کہنا تھاکہ رجسٹریشن کیلئے کسی بھی گاڑی کے کاغذات اس کے ما لک ،ڈرائیور اور ہیلپرکی شناختی کا رڈز کی کا پیاں درکا ر ہوں گے اس کے ساتھ سو ڈالر فیس بھی جمع کرا نا ہو گی جس پرکسی بھی گاڑی کو 6ما ہ کیلئے ٹیمپریری ایڈمیشن ڈاکو منٹس(TAD)کا اجازت نا مہ جا ری کر دیا جا ئے گا مذکو رہ اجا زت نا مہ پر ہی گاڑیوں کو دونوں مما لک کے طول و ارض میں آمد و رفت کی اجازت ہو گی جو دوطرفہ تجا رت پر مثبت اثرات مرتب کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی کیٹیگری وائز فیس با رے وزارت تجا رت و دیگر متعلقہ حکام کو لکھا جا ئے گا جبکہ چیمبر بھی اپنے طو ر پر ایسا کر سکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن و دیگر امور کے لئے چمن میں ہیلپ ڈیسک بھی مو جو د ہیں جبکہ کو ئٹہ میں بھی ہما رے آ فس سے را بطہ کیا جا سکتا ہے،اس موقع پر افغان قونصلیٹ کی کمرشل اتا شی ڈاکٹر عبدالحنا ن ہمت کا کہنا تھا کہ فیس اور گاڑیوں کی وزن سے متعلق افغانستان کے شعبہ ٹرانسپورٹ و دیگر سے را بطہ کر کے انہیں چیمبر کے عہدیداران و ممبرا ن کی تجا ویز اور مطا لبا ت پہنچا ئے جا ئیں گے تا کہ دوطرفہ تجا رت متاثر نہ ہو ۔